نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی قیادت کو واضح اشارہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکا شریک نہیں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی کارروائی کے حوالے سے اپنے مؤقف سے امریکی صدر کو آگاہ کیا تاہم ٹرمپ نے واضح کر دیا کہ اگر اسرائیل ایران کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکا اس آپریشن کا حصہ نہیں بنے گا۔
تازہ ترین
ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دو ٹوک جواب
- by web_desk
- جون 8, 2026
- 0 Comments
- 14 Views
- 2 گھنٹے ago
Leave feedback about this