Roze News

یہ تو پھر ہونا ہی تھا !پیوٹن کا دوٹوک اعلان، بحری جہاز واپس کرو ورنہ… عالمی تشویش بڑھ گئی

یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک سخت بیان میں مبینہ طور پر اپنے ملک کے بحری جہاز کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد عالمی سطح پر سیاسی اور سفارتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روسی بحری اثاثوں یا جہازوں سے متعلق کسی بھی قسم کا غیر قانونی اقدام قابلِ قبول نہیں ہوگا اور اسے فوری طور پر واپس کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنے قومی مفادات اور بحری طاقت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر بحری راستوں اور جنگی اثاثوں سے متعلق کشیدگی پہلے ہی بڑھتی جا رہی ہے۔

تاہم اب تک اس معاملے پر کسی دوسرے ملک کی جانب سے سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔