کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟
اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔
درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔
اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں کتنے نمبر آپ دیکھ سکتے ہیں؟
بظاہر تو اس میں آپ کے سامنے 3 نمبر موجود ہیں 6، 9 اور 4۔
مگر اس میں مزید نمبر چھپے ہوئے ہیں اور آپ کو بتانا ہے کہ یہ تعداد کتنی ہوسکتی ہے۔
اس طرح کی پہیلیاں دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے اچھی ورزش ثابت ہوتی ہیں۔
ان کو حل کرنے کے لیے آپ کو تخلیقی انداز سے سوچنے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جواب اتنا سادہ بھی نہیں ہوتا۔
اس سوال کا جواب دینے کے لیے آپ کو تصویر کا بغور جائزہ لینا ہوگا۔
تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا جواب کیا ہوگا؟
اگر جواب دینا مشکل ہو رہا ہے تو چلیں ہم ہی بتا دیتے ہیں۔
اس میں مجموعی طور پر 10 نمبر موجود ہیں جو آپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

Leave feedback about this