تازہ ترین کھیل

کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی! شریاس ائیر نئے کپتان مقرر، سوریا کمار باہر

کھیل کے میدان سے اہم خبرآگئی! شریاس ائیر نئے کپتان مقرر، سوریا کمار باہر

بھارتی ٹی20 ٹیم میں بڑی تبدیلی، شریاس ائیر نیا کپتان مقرر، سوریا کمار یادیو سے قیادت واپس لے لی گئی

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو سے کپتانی واپس لے لی ہے اور شریاس ائیر کو ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی کی جانب سے اعلان کے مطابق دورۂ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ایشین گیمز کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق شریاس ائیر نہ صرف ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے بلکہ ایشین گیمز میں بھی بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

کرکٹ حلقوں میں اس فیصلے کو ایک بڑی تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد بھارتی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے نئی حکمت عملی سامنے آئی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image