Roze News

جو اپنے حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں، بیرسٹر گوہر

ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جو اپنے حلقوں میں شکست کھا چکے ہیں وہ اب گلگت بلتستان کے عوام سے ووٹ مانگنے آ رہے ہیں۔

گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جی بی کے خوددار عوام ایسے عناصر اور ان کے نظریے کو مسترد کریں گے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لیڈرز اور اراکینِ پارلیمنٹ کو روکنا یا صوبہ بدر کرنا آئین کی خلاف ورزی اور جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں میں ایسی پالیسیوں کا مقصد پی ٹی آئی کو سیاسی عمل سے دور رکھنا رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عوام کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے، اور اگر پارٹی کی “آئسولیشن” ختم نہ کی گئی تو اسمبلیوں کے بائیکاٹ سمیت دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔