امریکی خاتون مورس ایشلے اپنے پاکستانی دوست کی محبت میں پاکستان پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد 21 سالہ نوجوان کیف الوریٰ سے نکاح کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 36 سالہ مورس ایشلے اور نوجوان کیف الوریٰ کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، جو وقت کے ساتھ محبت میں بدل گئی۔ بعد ازاں امریکی خاتون سات سمندر پار سفر کر کے پاکستان کے علاقے کمال پور چشتیاں پہنچ گئیں۔
نکاح سے قبل مورس ایشلے نے اسلام قبول کیا، جس کے بعد ان کا اسلامی نام خدیجہ رکھا گیا۔ نکاح میں حق مہر 2000 امریکی ڈالر مقرر کیا گیا۔
نو مسلم خاتون خدیجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی اور بغیر کسی دباؤ کے اسلام قبول کیا اور نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

Leave feedback about this