تازہ ترین

ایران کیساتھ جنگ بندی معاہدہ؛ صدر ٹرمپ نے پھر نئی تاریخ بتا دی

ایران کیساتھ جنگ بندی معاہدہ؛ صدر ٹرمپ نے پھر نئی تاریخ بتا دی

نیویارک :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات مثبت سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکا اب ایران کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکا ہے اور یہ آئندہ چند دنوں حتیٰ کہ اسی ہفتے کے اختتام تک بھی طے پا سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاملات میں کسی بھی امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مشرقِ وسطیٰ دنیا کا سب سے زیادہ غیر مستحکم خطہ ہے۔
امریکی صدر کے بقول خطے کی صورتحال پیچیدہ ہے لیکن اس کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت حوصلہ افزا انداز میں جاری ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ مذاکرات کا بنیادی نکتہ ایران کا یہ وعدہ ہے کہ وہ کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا نہ اس کی تیاری کرے گا اور نہ ہی اسے خریدنے کی کوشش کرے گا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر امریکی فوجی طاقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا چاہے تو چند ہفتوں میں مزید فوجی کارروائیاں کر سکتا ہے۔ان کے بقول امریکا دو یا تین ہفتے مزید کارروائی جاری رکھ کر سب کچھ تباہ کر سکتے ہیں تاہم وہ اس راستے کو ترجیح نہیں دیتے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image