نظروں کو دھوکا دینے والی تصاویر پہیلیوں کے شوقین افراد میں بہت زیادہ مقبول ہوتی ہیں۔
تو کیا آپ اپنی مشاہدہ کرنے کی صلاحیت کو آزمانا پسند کریں گے؟
اگر ہاں تو یہ تصویر درحقیقت کافی چیلنجنگ ثابت ہوگی اور سر کھجانے پر مجبور کر دے گی۔
جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں دائیں اور بائیں 2 گھوڑوں کے جسم نظر آرہے ہیں جبکہ درمیان میں ایک گھوڑے کا منہ ہے۔
گھوڑے کا منہ کیمرے کی جانب دیکھ رہا ہے اور آپ کو بس یہ بتانا ہے کہ یہ دائیں یا بائیں یا 1 یا 2 نمبر میں سے کس گھوڑے کا منہ ہے۔
یہ دونوں گھوڑے اس طرح کھڑے ہیں کہ یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ سر بائیں جانب کھڑے گھوڑے کا ہے یا دائیں جانب والے گھوڑے۔
دونوں گھوڑوں کی ایک جیسی رنگت بھی کسی قسم کی مدد کرنے کی بجائے دماغ کو مزید چکرا دیتی ہے۔
تو کیا آپ اس کا درست جواب دے سکتے ہیں؟ ذرا غور سے تصویر کو دیکھیں اور پھر اپنا جواب دیں۔
تو کیا آپ جواب دینے کے لیے تیار ہیں ؟
ویسے ہم اس کا جواب بتا دیتے ہیں اور ہے دائیں جانب کھڑا گھوڑا۔
دائیں جانب کھڑے گھوڑے کے ایال یا گردن کے بالوں کی رنگت سیاہ رنگ کی ہے جو چہرے کے اوپر بھی نظر آرہے ہیں جبکہ بائیں جانب کے گھوڑے کے ایال ہلکے رنگ کے ہیں۔

Leave feedback about this