تازہ ترین دنیا

فرانسیسی بحریہ نے روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، ماسکو کا شدید ردعمل

فرانسیسی بحریہ نے روسی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا، ماسکو کا شدید ردعمل

فرانسیسی بحریہ نے عالمی پابندیوں کی زد میں آنے والے ایک روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون کے مطابق یہ کارروائی اتوار کی صبح بحرِ اوقیانوس میں کی گئی، جس میں برطانیہ سمیت متعدد بین الاقوامی شراکت داروں نے تعاون کیا۔

صدر میکرون کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پابندیوں اور سمندری قوانین کی خلاف ورزی، نیز یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی معاونت ناقابل قبول ہے، اسی لیے مذکورہ جہاز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق جہاز کے کپتان نے فرانسیسی بحریہ کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کیا۔

مزید برآں جہاز اپنی قومی شناخت ثابت کرنے میں ناکام رہا اور اس پر کوئی قومی پرچم بھی موجود نہیں تھا، ان الزامات کی بنیاد پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب روس نے فرانسیسی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرقانونی قرار دیا ہے۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ فرانسیسی کارروائی بین الاقوامی سمندری قزاقی کے مترادف ہے اور ایسے اقدامات بین الاقوامی دہشت گردی کی حدود کو چھو رہے ہیں۔

کریملن کے مطابق روس اپنے کارگو اور بحری مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image