پاکستان تازہ ترین دلچسپ و عجیب

اس تصویر میں سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟

اس تصویر میں سوالیہ نشان کی جگہ کونسا نمبر آئے گا؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر سامنے آنے والی پہلیوں کا جواب دینا پسند ہے، خاص طور پر ریاضی کے معمے حل کرنا؟

اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر میں چھپا سوال ذہنی آزمائش کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

درحقیقت متعدد افراد کے ذہن تو اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہتے ہیں۔

اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ اس میں تیسری قطار میں کونسا نمبر آئے گا؟

جیسا آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سب سے اوپر موجود قطار میں 4، 8 اور 20 موجود ہے۔

اس کے نیچے میں قطار میں 9، 3 اور 15 دیا گیا ہے جبکہ آخری قطار میں 6، 6 اور سوالیہ نشان موجود ہے۔

تو آپ کو یہی بتانا ہے کہ کونسا نمبر سوالیہ نشان کی جگہ آئے گا۔

ویسے آپ کو گمشدہ نمبر کا اندازہ لگانے کے لیے یہ تعین کرنا ہوگا کہ نمبروں کا پیٹرن کس طرح ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔

کیا اب بھی آپ سوال کا جواب دینے سے قاصر ہیں؟

اگر ہاں تو چلیں ہم ہی جواب دے دیتے ہیں۔

اس کے لیے آپ کو ہر قطار کے درمیان میں موجود نمبر کو 2 سے ضرب دینا ہے اور پھر پہلے نمبر کو جمع کر دینا ہے۔

یعنی 8 کو 2 سے ضرب دینے پر 16 آئے گا جس میں 4 کو جمع کرنے پر آخر میں 20 آجائے گا۔

اس سے نیچے 3 کو 2 ضرب دینے پر 6 جبکہ 9 جمع کرنے پر 15 آئے گا۔

آخری قطار میں پہلے 6 کو 2 سے ضرب دیں تو 12 آئے گا اور 6 کو جمع کرنے پر 18 آئے گا۔

تو سوالیہ نشان کی جگہ 18 آئے گا اور یہی اس سوال کا جواب ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image