تازہ ترین معیشت و تجارت

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یاحیران کن کمی ہوگی؟

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی یاحیران کن کمی ہوگی؟

پاکستان میں آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ عالمی خام تیل کی منڈی مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سپلائی سے متعلق خدشات کے باعث غیر مستحکم ہو چکی ہے۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 409 روپے 78 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہے، جو 16 مئی 2026 سے نافذ العمل ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا اور حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کیا تو آئندہ نظرثانی میں فی لیٹر قیمتوں میں 5 روپے سے 15 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی جغرافیائی کشیدگی میں اضافہ ہوا تو پیٹرول کی قیمت 430 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی ترسیل کے اہم سمندری راستوں پر ممکنہ بندش کے خطرات اور عالمی سطح پر ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب نے تیل درآمد کرنے والے ممالک، خصوصاً پاکستان پر اضافی دباؤ ڈال دیا ہے۔

اوگرا کے مطابق حکومت ہرہفتے بعد عالمی منڈی کے رجحانات اور زرمبادلہ کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے، اور اگلا جائزہ کل جمعہ کومتوقع ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image