تازہ ترین

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ٹل گیا

بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، جون میں فیول ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ ٹل گیا

اسلام آباد:ترجمان پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کے لیے اہم خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بروقت اور موثر اقدامات کے باعث جون میں بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین کو 5 سے 6 روپے فی یونٹ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے بوجھ سے بچا لیا گیا ہے ۔ ایل این جی کی بندش اور مہنگے فرنس آئل کے استعمال کے باوجود بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے بیان کے مطابق صارفین کو ممکنہ 38 ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچا لیا گیا ہے، جس کی وجہ یہ رہی کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کو 1.73 روپے فی یونٹ کے اضافے پر روکا گیا ہے۔ پالیسیوں کے تسلسل، بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافے اور اسپیشل پیکیج کی بدولت صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ مقامی گیس کی اضافی فراہمی اور درآمدی کول پلانٹس سے پیداوار کے ذریعے لوڈ مینجمنٹ کو بھی کم کیا گیا۔
پاور ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں بجلی صارفین کو 65 ارب روپے کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بدولت صارفین کو 1.93 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ نے نہ صرف ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے اثرات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے بلکہ انتہائی مشکل حالات کے باوجود مزید ریلیف بھی فراہم کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آئندہ ماہ ریفرنس ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا بلکہ تقریباً 20 پیسے تک ریلیف ملنے کی توقع بھی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image