پاکستان تازہ ترین

ذوالحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج کا چاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذوالحج 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اجلاس محکمہ موسمیات کراچی میں ہوگا، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اگر آج ذوالحج کا چاند نظر آ گیا تو ملک بھر میں عیدالاضحیٰ بدھ 27 مئی کو منائی جائے گی، جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالاضحیٰ جمعرات 28 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی آج 30 ذی القعدہ کی شام کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو چاند نظر آئے تو وہ اپنی گواہی قریبی عدالت میں ریکارڈ کروائے۔

عیدالاضحیٰ کی تاریخ کے اعلان کے حوالے سے عوام میں بے چینی پائی جا رہی ہے اور ملک بھر میں شہری رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے منتظر ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image