پاکستان تازہ ترین کھیل

دوسراٹیسٹ: شاہینوں کی شاندار بولنگ، بنگلادیشی ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز پر آؤٹ

 پاکستان  کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 278 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

سلہٹ میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلاد دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا لیکن اننگز کے آغاز میں ہی  بنگلادیش کے اوپننگ بیٹر محمود الحسن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر پاکستانی بولر محمد عباس کا شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دی تھی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا تھا اور قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی تھی۔

2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلا دیش کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image