کراچی:منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف مزید 2 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ گزشتہ شب ملزمہ کی طبیعت بھی بگڑ گئی ہے اور وکیل نے اسے جیل بھیجنے کی استدعا کے لیے عدالت میں وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔
بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کی جانب سے میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروایا ہے۔ وکیل کی جانب سے یہ وکالت نامہ بغدادی اور درخشاں تھانوں میں درج 2 مقدمات میں جمع کرایا گیا ہے۔وکیل کے مطابق عدالت سے ملزمہ کو جیل بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔ وکیل نے بتایا کہ میری موکل کی طبیعت ناساز ہے، رات میں بھی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔
واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالتوں میں پیش کیا جانا ہے، جہاں پولیس کی جانب سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست دائر کیے جانے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں پولیس حکام کی جانب سے ملزمہ کے طبی معائنے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کیے جانے کی توقع ہے جبکہ کیس سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی عدالت کے روبرو جمع کرائی جائے گی۔
تازہ ترین
پنکی کے خلاف مزید 2 مقدمات درج، طبیعت بگڑ گئی، وکیل کی جیل بھیجنے کی استدعا
- by web_desk
- مئی 15, 2026
- 0 Comments
- 2 Views
- 1 گھنٹہ ago

Leave feedback about this