امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چین میں مختلف تجارتی و اسٹریٹجک معاہدوں پر دستخط اور اعلیٰ سطحی بات چیت نے عالمی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون، تجارت اور علاقائی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اسی دوران اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے بھی اس دورے پر اہم ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات خطے کے استحکام کیلئے اہم ہیں، تاہم یورپ کے مفادات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس پیش رفت سے عالمی طاقتوں کے تعلقات میں نئی تبدیلیوں کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔دورہ چین کے دوران ٹرمپ اور چینی صدر نے آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے ۔

Leave feedback about this