تازہ ترین معیشت و تجارت

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر مزید بوجھ بڑھنے کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کا تیل بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور توانائی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 106.5 ڈالر فی بیرل کی سطح تک جا پہنچی ہے، جبکہ امریکی خام تیل 100.6 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسی طرح مربان خام تیل کی قیمت بھی بڑھ کر 103.6 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر طلب میں اضافہ اور جغرافیائی کشیدگی جیسے عوامل تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سبب بن رہے ہیں، جس کے باعث مارکیٹ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات پہلے ہی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں، اور اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آئندہ دنوں میں پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image