پاکستان تازہ ترین

لکی مروت، سرائے نورنگ بازار دھماکے سے لرز اٹھا، 7افراد جان کی بازی ہار گئے

لکی مروت، سرائے نورنگ بازار دھماکے سے لرز اٹھا، 7افراد جان کی بازی ہار گئے

لکی مروت کے سرائے نورنگ بازار میں افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 18 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا نورنگ تھانے کے قریب ایک رکشے میں ہوا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 7 افراد کی لاشیں نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 ٹریفک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 18 سے زائد ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ سرائے نورنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image