تازہ ترین دنیا معیشت و تجارت

روسی فارما کمپنی کا پاکستان میں 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

روسی فارما کمپنی کا پاکستان میں 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

روسی کمپنی پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے پر آمادہ ہوگئی ، جس کے تحت کمپنی پاکستان میں 80 ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جان بچانے والی ادویات، بالخصوص انسولین کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی سامنے آئی۔

روسی فارماسیوٹیکل کمپنی "زاؤڈ میڈسنٹ” نے پاکستان میں انسولین ساز فیکٹری کھولنے اور ٹیکنالوجی منتقل کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ روسی کمپنی پاکستانی کمپنی "جینیٹکس فارما” کے ساتھ مل کر یہ جوائنٹ وینچر شروع کرے گی۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان میں مجموعی طور پر 80 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جائے گی، جو دو مراحل میں مکمل ہوگی۔

پہلا مرحلے میں دسمبر 2028 تک روسی کمپنی 20 ملین ڈالر کی لاگت سے انسولین فلنگ اور بائیولوجیکل یونٹس تعمیر کرے گی۔

دوسرا مرحلے میں دسمبر 2031 تک 60 ملین ڈالر کی مزید سرمایہ کاری سے انسولین کی مکمل تیاری اور خام مال کا پروڈکشن پلانٹ لگایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پلانٹ نہ صرف انسولین تیار کرے گا بلکہ اس کا خام مال بھی پاکستان میں ہی تیار کیا جائے گا، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

روسی کمپنی دوسرے فیز میں انسولین کی تیاری کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی پاکستان منتقل کرے گی، اس مکمل انسولین ساز پلانٹ کے قیام میں 3 سے 5 سال کا عرصہ لگنے کا امکان ہے۔

پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ مقامی سطح پر انسولین کی تیاری سے نہ صرف ادویات کی قیمتوں میں کمی آئے گی بلکہ پاکستان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں خود کفالت کی منزل کی جانب بڑھے گا، اس اقدام سے غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image