پاکستان تازہ ترین معیشت و تجارت

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی تجاویز مسترد کیے جانے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد برینٹ خام تیل 104 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

تیل کی عالمی قیمتوں پر نظر رکھنے والے اداروں کے مطابق خطے میں کشیدگی بڑھنے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر تقریباً 20 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوچکا ہے، جس سے عالمی معیشت اور ایندھن مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجویز پر ایران کے جواب کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب انہیں “بالکل پسند نہیں آیا” اور یہ “مکمل طور پر ناقابل قبول” ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے خدشات کے باعث آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image