پاکستان تازہ ترین

محنت نے غربت کو شکست دیدی! ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی

محنت نے غربت کو شکست دیدی! ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے 17 گولڈ میڈلز جیت کر تاریخ رقم کر دی

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی طالبہ کا شاندار ریکارڈ، 17 گولڈ میڈلز جیت کر سب کو حیران کر دیا۔

خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ذہین طالبہ قندیل مرتضیٰ نے غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 گولڈ میڈلز حاصل کر کے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

قندیل مرتضیٰ، جو ٹیلر ماسٹر کی بیٹی اور ہری پور سے تعلق رکھتی ہیں، نے اپنی محنت اور لگن سے تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی کامیابی نے نہ صرف ادارے بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کر دیا ہے۔

اسی تقریب میں مقدس نے 10 گولڈ میڈلز حاصل کر کے دوسری جبکہ سبین نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے دوران جیسے ہی قندیل مرتضیٰ کا نام پکارا گیا، ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شرکاء نے ان کی کامیابی کو زبردست انداز میں سراہا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image