Roze News

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

لاہور :لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید جناح کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔صنم جاوید کے شوہر کے مطابق اہلیہ کو آنکھ اور معدے میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال لایا گیا ہے، انکی بیماری سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کو نو مئی کے مقدمے میں پانچ سال قید کی سزا ہوئی ہے اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔