پاکستان تازہ ترین

بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے دس سالہ جامع ترقیاتی پلان مرتب کرلیا گیا،وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤچن ایما فین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں آبی وسائل، زراعت، منرلز اینڈ مائنز، تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے سے متعلق امور زیر بحث لائے گئے۔

ترجمان وزیراعلی بلوچستان کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کچھی کینال سمیت بلوچستان کے آبی و زرعی ترقیاتی منصوبوں میں وسیع المدتی سرمایہ کاری اور مالی معاونت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ فریقین نے تعلیم، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فنی تربیت اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے قابل عمل منصوبوں پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر اتفاق کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت ترقیاتی عمل میں عالمی اور قومی ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو خوش آمدید کہتی ہے اور صوبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے قابل عمل اور منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری اور ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image