تازہ ترین دنیا

امریکی بحری ناکہ بندی ناکام؟ ایرانی تیل بردار جہاز بحرالکاہل تک پہنچ گیا

امریکی بحری ناکہ بندی ناکام؟ ایرانی تیل بردار جہاز بحرالکاہل تک پہنچ گیا

ایرانی آئل کمپنی کا جہاز امریکی بحری ناکہ بندی عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک ایرانی آئل کمپنی کا تیل بردار جہاز امریکی بحری ناکہ بندی کو عبور کرتے ہوئے ایشیا بحرالکاہل کے علاقے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں کروڑوں ڈالر مالیت کا خام تیل موجود ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس جہاز کو سری لنکا کے قریب دیکھا گیا تھا جس کے بعد یہ انڈونیشیا کے سمندری راستے سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ درجنوں ایرانی جہاز امریکی ناکہ بندی توڑنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کا مؤقف ہے کہ کئی ایرانی جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کیا گیا ہے اور اس ناکہ بندی کے باعث ایران کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image