امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی کردی۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ جنگ کے بعد تیل کی قیمتیں بہت کم ہونی چاہیں۔ فیوچر مارکیٹ تیل کی قیمتوں میں کمی کا اشارہ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز سے ٹول کی مد میں زیادہ آمدنی نہیں ہوتی۔ آنے والے دنوں میں مزید جہاز آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔
دوسری جانب عالمی تیل تنظیم اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔
یواے ای کی علیحدگی کے بعد اوپیک پلس اجلاس میں رکن ممالک نے تیل کی پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88ہزار بیرل اضافہ کا اعلان کردیا۔ تیل کی پیداوار میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق جون سے ہوگا۔

Leave feedback about this