تازہ ترین کھیل

پی ایس ایل الیون ، فائنل پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل الیون ، فائنل پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگز مین کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان پشاور زلمی بابراعظم نے کہا کہ کافی اچھا احساس ہے لاہور میں ہمیشہ ہی بہت سپورٹ ملی، کوشش کریں کے فینز کو انٹرٹین کریں گے، اپنے پلان پر عمل کرنے کی پوری کوشش کریں گے، بطور ٹیم اچھی پرفارمنس دکھانا ٹارگٹ ہے۔

کپتان حیدرآباد کنگز مین مارنس لبوشین نے کہا کہ احساس بہت اچھا ہے، پی ایس ایل میں کافی اچھے دن گزرے، پہلا پی ایس ایل اور پہلا فائنل بہت پرجوش ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج رات لاہورمیں بارش کی پیشگوئی کی ہے، آج رات تیزآندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے،بارش پی ایس ایل فائنل میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image