Roze News

تیل کی قیمتوں میں بڑا موڑ! عالمی منڈی میں قیمتیں اچانک گر گئیں،شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں قیمتیں 2 سے 3 فیصد تک گر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت 2.98 فیصد کمی کے بعد 101.94 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ اسی طرح برینٹ کروڈ آئل بھی 2.02 فیصد کمی کے ساتھ 108.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

عالمی منڈی میں مسلسل جاری اس کمی کے باعث توانائی کی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی ہے، جبکہ ماہرین اس رجحان کو عالمی طلب اور رسد میں تبدیلی کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں