تہران :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز کے نام سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں امریکی صدر کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔عباس عراقچی نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں ٹرمپ نے مبینہ طور پر غلطی سے آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کہہ دیا تھا اور بعد میں اسے اپنی غلطی قرار دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک نقشہ بھی شیئر کیا، جس میں آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ کے نام سے ظاہر کیا گیا۔ اس اقدام پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ وہ درست اور تاریخی طور پر تسلیم شدہ اصطلاحات استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز جیسے اہم جغرافیائی مقامات کے نام تبدیل کرنا یا غلط انداز میں پیش کرنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔
تازہ ترین
آبنائے ٹرمپ؟ ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو سخت جواب،آئینہ دکھا دیا
- by web_desk
- مئی 1, 2026
- 0 Comments
- 8 Views
- 58 منٹ ago

Leave feedback about this