Roze News

امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خطرہ

امریکا اور چین

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

واشنگٹن: مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین پر عائد نئے تجارتی ٹیرف نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں پھر اضافے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔واشنگٹن نے چینی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح مزید بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے جو ٹرمپ کے پہلے دورِ حکومت میں عائد کردہ 25 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔یہ اقدام عالمی تجارت پر چین کی گرفت کمزور کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ ہے جبکہ امریکا نے یورپی یونین، جاپان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پر بھی دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ چینی درآمدات کو محدود کریں۔

امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ تجارتی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں یہ ٹیرف 40 فیصد تک جا سکتا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کے امریکی الزامات کو مسترد کر دیا ہے، تاہم فی الحال کسی جوابی کارروائی کا اعلان نہیں کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگلے ماہ میامی میں ہونے والی ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات اور آئندہ سال 10 جنوری کو تجارتی معاہدے کی مدت ختم ہونے سے قبل امریکا نے یہ دباؤ بڑھایا ہے۔

حال ہی میں چین کی جانب سے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے 50 طیاروں کی خریداری اور نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی مؤخر کرنے جیسے اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک فی الحال کسی بڑی تجارتی جنگ کے متحمل نہیں ہونا چاہتے۔امریکا کی ان پالیسیوں کے باعث چین اور دیگر عالمی منڈیوں کے درمیان تجارتی تناؤ بڑھنے کا امکان ہے۔