ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے نتیجہ مین 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
چک نمبر 268 گ ب کے قریب ہونے والے اس حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔





