Roze News

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافے اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 52سے 28 نومبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اس دوران خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں 25 اور 28 نومبر کو بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 25 اور 82نومبر کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر دھند چھا سکتی ہے، جبکہ بارش کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی متوقع ہے۔