Roze News

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: چینی صدر

چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے: چینی صدر

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین اور پاکستان کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر مبارک باد کا تبادلہ کیا۔

اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین، پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چینی اور پاکستانی خلابازوں کی مشترکہ خلائی مہم دونوں ممالک کی دیرینہ اور گہری دوستی کی نمایاں مثال ہے۔