تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیرِ صدارت کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ جج صاحبان بانی پی ٹی آئی کے خط میں اٹھائے گئے معاملات کا فوری اور سنجیدہ نوٹس لیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق عدالتی احکامات پر بلاتاخیر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور ان کی زیرِ التوا درخواست فوری سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔





