Roze News

طلاق سے پہلے شوہر کی التجا، بیوی آبدیدہ ہو کر گلے لگ گئی ، ویڈیو وائرل

طلاق سے پہلے شوہر کی التجا، بیوی آبدیدہ ہو کر گلے لگ گئی ، ویڈیو وائرل

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے سے چند لمحے قبل شوہر کی جذباتی درخواست پر خاتون کے فیصلے میں اچانک تبدیلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

 سامنے آنے والی ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک خاتون اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے والی تھیں کہ شوہر نے انہیں آخری بار رشتہ بچانے کی درخواست کی۔

شوہر نے مبینہ طور پر بیوی سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں اور ان کے رشتے کو ایک اور موقع دیں۔

اس درخواست کے بعد خاتون کچھ لمحوں کے لیے رکیں اور پھر اچانک پلٹ کر شوہر کی جانب دوڑیں اور انہیں گلے لگا لیا۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل ظاہر کیے، بعض نے اس لمحے کو محبت کی جیت قرار دیا جبکہ دیگر نے ازدواجی تعلقات کی پیچیدگیوں پر تبصرے کیے۔