Roze News

اقوام متحدہ کی کمیٹی نے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق قرارداد منظور کر لی، امریکا ووٹنگ سے غیر حاضر

اقوام متحدہ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال سے متعلق ایک قرارداد منظور کرلی ہے.قرارداد میں ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، شہری آزادیوں پر پابندیوں اور مختلف طبقات کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔قرارداد میں ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے تحفظ، بنیادی آزادیوں کی پاسداری اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

قرارداد کینیڈا کی جانب سے پیش کی گئی، جسے 76 ممالک نے حمایت، 27 نے مخالفت جبکہ 64 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ امریکا اور اسرائیل بھی ووٹنگ سے غیر حاضر رہنے والے ممالک میں شامل تھے۔قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرے، شہریوں کی بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، غیرقانونی حراستوں اور تشدد کی روک تھام کرے اور خواتین سمیت تمام شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔