پاکستان میں خالص سونا تیرہ ماہ کے بعد ایک بار پھر چار لاکھ روپے فی تولہ سے نیچے آ گیا ہے۔بدھ کوملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 10 ہزار روپےسستا ہوگیا،اور ستمبر 2025 کے بعد پہلی بار4 لاکھ روپے سے بھی نیچے آ گیا ہے۔
ماہرین کاکہنا ہے کہ امریکی میں شرح سود بڑھنےکی خبریں سونے کے زوال کا سبب بن رہی ہیں،انویسٹرز گولڈ سے پیسہ نکال کر امریکی بانڈز میں لگا رہے ہیں،عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پاکستان میں بھی سونا سستا ہورہا ہے۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 100 ڈالر سستا ہوکر 3764 ڈالر پر ریکارڈ ہوا
جنوری کے آخر میں 5 لاکھ 73 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح کو چھونے والا 24 کیرٹ سونا ساڑھے نو ماہ میں تقریبا پونے 2 لاکھ روپے سستا ہوچکا،اسی طرح عالمی منڈی میں اسی عرصے میں 5 ہزار 505 ڈالر فی اونس کی قیمت کا ریکارڈ بنانا والا سونا اب تک 1741 ڈالر سستا ہوکر 3800 ڈالر سے بھی نیچے آ گیا ہے ۔





