Roze News

الیکشن کمیشن نے 160رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی

الیکشن کمیشن نے 160رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

تحریک انصاف ‘سنی تحریک‘پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی‘تحریک لبیک اور ایم کیو ایم کے پارٹی سربراہان کے نام ہٹا دیئے گئے

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی 160 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا نام ہٹا دیا گیا ہے ایم کیو ایم پاکستان کو پارٹی الیکشن کرانے کے لیے اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان سنی تحریک بھی بغیر پارٹی سربراہ کے نام کے رجسٹرڈ ہیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور آئین میں ترمیم کا کیس زیر التوا ہے. تحریک لبیک پاکستان رجسٹرڈ جماعت میں شامل جبکہ سربراہ کا نام حذف ہے الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کا نام رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں ظاہر کر دیا جبکہ پارٹی سربراہ کا نام حذف ہے واضح رہے کہ عوام پاکستان کو الیکشن کمیشن نے پہلے ڈی لسٹ کر دیا تھا۔