چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وفاقی آئینی عدالت کے 5 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ میں بعض آئینی درخواستوں پر کارروائی معطل کرنے کے فیصلے سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت کے فیصلے سے سیاسی شخصیات کے ساتھ عام عوام بھی متاثر ہو رہے ہیں، کئی پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے 10 نومبر کو مقرر پی ٹی آئی کے کیسز ڈی لسٹ کر دیے، عدالت کو انتظامی سطح پر کیسز ڈی لسٹ نہیں کرنے چاہیے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالت کو سماعت کرکے 5 نومبر کے فیصلے کے اطلاق کا تعین کرنا چاہیے تھا، حکم امتناع واپس لینے کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت نے 5 نومبر کے فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کو ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا تھا۔





