Roze News

پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی

پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم ،11 افراد جاں بحق،33 زخمی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

پنجاب کے شہر پاکپتن میں مسافر بس اور ٹرالرمیں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دیپالپور روڈ پر پیش آیا،مسافر بس آلوؤں سے بھرےٹرالر کے ٹکرانے سے الٹ گئی تھی، افسوسناک حادثے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 33 سے زائد زخمی ہوئے۔ ضلعی انتطامیہ کے مطابق زخمیوں کے علاج کےلیے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔