Roze News

سپر ایل نینو سے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی اموات کا خدشہ

سپر ایل نینو

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سپر ایل نینو کے باعث دنیا بھر میں آئندہ 10 ماہ کے دوران شدید گرمی سے تقریباً 9 لاکھ اضافی اموات ہوسکتی ہیں۔شکاگو یونیورسٹی کی کلائمیٹ امپیکٹ لیب کے مطابق رواں سال جون سے ستمبر تک گرمی سے 4 لاکھ 84 ہزار 500 اضافی اموات کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ آئندہ 6 ماہ میں مزید 3 لاکھ 72 ہزار 900 ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا سب سے زیادہ متاثر ہو سکتا ہے جہاں 56 ہزار سے زائد اضافی اموات متوقع ہیں جبکہ بھارت میں 55 ہزار اور انڈونیشیا میں تقریباً 29 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین، نائیجیریا اور بھارت میں مجموعی طور پر ایل نینو سے متعلق گرمی کے باعث ہونے والی اموات کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ متوقع ہے۔