Roze News

وزیراعظم کا ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان

وزیراعظم

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان کردیا۔کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ایل پی جی مافیا کا دورختم ہوچکا ہے، ایل پی جی امپورٹ کرکے عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرول ریلیف پیکج سےعوام مستفید ہو رہے ہیں، ریلیف پیکج کی مد میں 28ارب روپے رکھے گئے، جو پیٹرول پمپس ریلیف پیکج پرپیٹرول نہیں دے رہے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

شہبازشریف نے کہا کہ خطے میں بدامنی قیمتیں بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے، دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، گزشتہ جمعہ پیٹرول کی قیمت میں 15روپے اضافہ ہوناتھا، ریفائنریز کو کہا قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنے دیں گے، پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے پر وزیرپیٹرولیم اوران کی ٹیم کا مشکورہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہوا، خطے میں باہمی تعاون بڑھانےکیلئے یہ معاہدہ کیاگیا، پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی پیکج کیلئے 160ارب روپے فائنل کردیئے، وفاق اور صوبے کے باہمی تعاون سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے۔