Roze News

امریکی عوام نے جنگ کیخلاف فیصلہ سنا دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

قالیباف

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کی آواز ہو یا مہنگائی کا بوجھ، امریکی عوام نے جنگ کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہم امریکی عوام کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔باقر قالیباف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکی حکومت عالمی آقاؤں اور بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کی خاطر عوامی خواہشات سے انحراف کرتی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا انکار ایک بھیانک خواب بن کر سامنے آئے گا۔

واضح رہے کہ امریکا میں انتخابات کے لیے مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 53 نشستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ری پبلیکین نے 41 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 435 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق 194 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور 110 پر ری پبلیکنز نے کامیابی حاصل کی ہے۔