امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ امریکا کی پوزیشن شاندار ہے۔ ایران پر فوری طور پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ فنانشل ٹائمز سے گفتگو میں صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں بظاہر وہ سب کچھ مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں، ضرورت پڑی تو ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، ایران پر حملے کی ضرورت شاید پیش ہی نہ آئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج ہر قسم کی صورتحال کیلئے مکمل تیار ہے، امریکی بحری ناکہ بندی نے تہران کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا، جنگ سے پہلے کے مقابلے میں آبنائے ہرمز سے اب زیادہ تیل گزر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، ایران کے ساتھ افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا معاملہ بھی زیرِ بحث ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج دیکھیں گے، افزودہ یورینیم کا ذخیرہ اب بھی تشویش کا باعث ہے۔





