امریکی وسط مدتی انتخابات میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں موجود تین امریکی خلا بازوں نے بھی زمین سے سیکڑوں میل بلندی پر خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ناسا کے خلا باز انیل مینن نے امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے ساتھی امریکی خلا بازوں کو بھی مدار میں رہتے ہوئے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا۔
انیل مینن نے ویڈیو میں خلائی اسٹیشن کے اندر اپنے رہائشی حصے کے ایک چھوٹے سے مقام کو دکھاتے ہوئے کہا کہ جی ہاں، آپ خلا میں رہتے ہوئے بھی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خلائی اسٹیشن میں موجود تینوں امریکی خلا بازوں نے الیکٹرانک بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ درج کیا اور اسے محفوظ طریقے سے امریکی انتخابی حکام کو بھیج دیا۔





