روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر نئے امریکی حملوں کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں، ایرانی عوام کا ملکی دفاع کا عزم مسلط جنگوں سے کمزور نہیں ہوا۔
روسی ترجمان ماریاز خارووا نے کہا کہ امن کیلئے سفارتی کوششیں تیز اور ثالثوں کی حمایت ضروری ہے اور نئے حملوں کی دھمکیاں دینے والوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ روس مذاکرات کے ذریعے قابل قبول حل تلاش کرنے میں مدد کیلئے تیار ہے روس مذاکراتی حل پر عملدرآمد میں بھی مدد دینے کیلئے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ آبنائےہرمز میں جلدحالات معمول پر آنے کی امید ہے آبنائےہرمز سے گزرنے والے تمام ممالک کے مفادات کا خیال رکھا جائے آبنائےہرمز میں محفوظ بحری آمدورفت یقینی بنائی جائے۔
روس نے ایران پر امریکی بحری ناکہ بندی کو غیرقانونی بھی قرار دیا ہے۔





