تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سے محسوس کیے گئے۔اسلام کوٹ شہر اور گردونواح میں رات 1 بج کر 35 منٹ پر چند سیکنڈ تک زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے کیے گئے۔ زلزلے کی شدت اور مرکز سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
زلزے کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوات، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت4.4 ، گہرائی105کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔





