Roze News

میں نے محسن نقوی کے بارے میں ’ شی میل ‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ

میں نے محسن نقوی کے بارے میں ’ شی میل ‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا، سینیٹر کامران مرتضیٰ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

میں نے کہا تھا کہ جب وہ چلتا ہے تو شی میل کی طرح چلتا ہے، جو میرے لیڈر کے بارے الفاظ بولے گا تو اسے جواب ملے گا، سی این این کی نمائندگی کرنے والوں کی وفاداری ملک سے زیادہ کہیں اور ہوتی ہے، رہنماء جے یو آئی ف کی میڈیا سے گفتگو

رہنماء جے یوآئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے واضح کیا ہے کہ میں نے محسن نقوی کے بارے میں ’ شی میل ‘ کا لفظ استعمال نہیں کیا، میں نے کہا تھا کہ جب وہ چلتا ہے تو شی میل کی طرح چلتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جو میرے لیڈر کے بارے الفاظ بولے گا تو اسے جواب ملے گا، سی این این کی نمائندگی کرنے والوں کی وفاداری ملک سے زیادہ کہیں اور ہوتی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ محسن نقوی کے بارے شی میل کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا، میں نے کہا تھا کہ جب وہ چلتا ہے تو شی میل کی طرح چلتا ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول صلی علیہ وآلہ وسلم کے بعد ریاست بارے ہماری ایک ہی پالیسی ہے کہ ریاست کی باؤنڈری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جائے گی، سیاسی بات کا جواب سیاسی انداز میں ہونا چاہیے، ملک میں صاف شفاف انتخابات کیلئے قانون پہلے ہی موجود ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ محسن نقوی نے بات کی، مجھے جواب کا موقع دیا جائے، وہ ذاتی ایجنڈا لے کر آئے تھے، ایوان کا تقدس ہوتا ہے جو آج ایک وزیر نے پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر ہر فن مولا ہے، کبھی وزیر داخلہ ہے کبھی وزیر خارجہ، کبھی کرکٹ کا ، کبھی صفائی کا۔

کسی کے ٹیلیفون اور واٹس ایپ پر منسٹر آئے تھے تو یہ نہیں چلے گا، اسمبلیوں اور سینیٹ میں لوگوں کو کال کر کے کہا جارہا ہے کہ آپ نے مولانا کے خلاف بات کرنی ہے۔

کامران مرتضیٰ نے کہا کہ جو شخص آیا تھا وہ امریکی میڈیا کا نمائندہ تھا، اس نے ایوان میں گالی دی ہے، جو امریکی میڈیا کی نمائندگی کرتے ہیں ان کی وفادری پاکستان سے زیادہ کہیں اور ہے۔انہوں نے کہا کہ جو آپ کے خلاف بولنا چاہتے ہیں آپ اس کو ملک کے خلاف بولنے کا رنگ دے دیتے ہیں،جیسے یہ شخص ایوان میں ہماری بے عزتی کر رہا تھا ایسا مشرف دور میں بھی نہیں ہوا۔