Roze News

رہنماء پی ٹی آئی زلفی بخاری کی 377 کنال زمین نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی

رہنماء پی ٹی آئی زلفی بخاری کی 377 کنال زمین نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اس سے پہلے میری تقریباً 800 کنال زرعی اراضی نیلام کی گئی، گھر سیل کیے گئے، اگر عمران خان سے وفاداری کی یہی قیمت ہے تو میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، زلفی بخاری کا ردعمل

رہنماء پی ٹی آئی زلفی بخاری کی 377 کنال زمین نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی، اس سے پہلے میری تقریباً آٹھ سو کنال زرعی اراضی نیلام کی گئی اور بھی گھر سیل کیے گئے۔

ایکس پر انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلے میری تقریباً 800 کنال زرعی اراضی نیلام کی گئی، اسلام آباد اور اٹک میں میرے گھر سیل کیے گئے اور اٹک کی زمین بھی نیلام کر دی گئی۔

اب جنڈ میں مزید 377 کنال زمین نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔ زلفی بخاری نے کہا کہ اگر عمران خان سے وفاداری کی یہی قیمت ہے تو میں ہر قیمت ادا کرنے کے لیے تیار ہوں، لیکن خان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ دباؤ، دھمکیاں اور جائیداد کا نقصان میرے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ میں کل بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، آج بھی کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ عمران خان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد