Roze News

عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل منتقل ہونا ہے : عطا تارڑ

عمران خان سمیت تمام قیدیوں کو اسلام آباد کی نئی ماڈل جیل منتقل ہونا ہے : عطا تارڑ

تازہ خبروں اور اہم اپڈیٹس کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں۔

اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی: وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اجلاس پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے، فیلڈمارشل کی کوشش کے نتیجے میں مسلم امہ ایک جگہ اکٹھی ہوئی، فیلڈمارشل عاصم منیر نے تہران اجلاس کو ممکن بنایا، تہران اجلاس کی تصاویر پوری دنیا نے دیکھیں، پاکستان پُر امید ہے،تہران اجلاس کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق عطاتارڑ کا کہناتھا کہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ پاکستان نے امن کیلئے کوششیں کیں، یہ پاکستان کیلئے فخر کا موقع ہے، امن کیلئے پاکستان کے کردارکی  دنیا معترف ہے۔28ویں ترمیم پرابھی کوئی مشاورت شروع نہیں ہوئی، ابھی دسمبر میں وقت ہے،مستقبل میں کیا ہو گا یہ وقت بتائے گا۔

عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ تمام قیدیوں نے نئی ماڈل جیل میں منتقل ہونا ہے،اس میں بانی پی ٹی آئی بھی ہوں گے،اسلام آباد ماڈل جیل مکمل فعال ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ فیصلہ کرے گی، کےپی حکومت کی واپسی پر کوئی بات نہیں ہو گی، خیبرپختونخوا حکومت کا چیپٹر بند ہو چکا ہے، سہیل آفریدی کا مستقبل تاریک نظر آ رہاہے، سہیل آفریدی نے تحریک انصاف کا بیڑہ غرق کر دیا۔