لاہور: پنجاب میں مون سون سیزن ختم ہونے کے بعد بارشوں اور اس سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں اور راولپنڈی میں مون سون میں سب سے زیادہ 1505 ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح لاہور 1316، سیالکوٹ 1256، گوجرانوالہ 1161، جہلم 935، گجرات 865، منڈی بہاؤالدین 810، نارووال 786، مری 757، اٹک 749، وزیر آباد 741، منگلا 602 اور اوکاڑہ میں 576 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان کے مطابق رواں سال کسی بھی دریا میں بڑے سیلاب کا سامنا نہیں ہوا، نالہ بھیڈ اور ڈیک میں طغیانی سے فیروز والہ اور مرید کے میں 58 دیہات زیرآب آئے جب کہ سیلاب کے باعث 83 موضع جات اور 43،188 ایکڑ رقبہ متاثر ہوا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ سیلاب کے باعث 1215 گھر بھی متاثر ہوئے، رواں سال مون سون بارشوں میں حادثات سے 65 شہری جاں بحق، 382 زخمی ہوئے اور رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 224 مکانات متاثر اور 21 مویشی ہلاک ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مون سون کا سیزن ختم ہوچکا ہے۔

Leave feedback about this